انٹرنیشنل

مشرقی بحیرہ روم کے معاملے پر ترکی کے ساتھ مذاکرات اہم ہیں، یونانی وزیراعظم

ایتھنز (ٹی این آئی) یونان کے وزیراعظم کیریاکوس مٹسوٹاکس نے کہا ہے مشرقی بحیرہ روم کے معاملے پر ترکی کے ساتھ مذاکرات بہت اہم ہیں لیکن اس کے لیے پرامن رہنا ضروری ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق انہوں نے جمعرات کو لندن ٹائمز، جرمنی کے فرینکفرٹ الگیمین زیتنگ اور فرانس کے لی موندے اخباروں میں شائع ہونے والے ایک آرٹیکل میں کہا کہ یورپی یونین ترکی پر موثر پابندیاں عائد کرے اور ترکی مشرقی بحیرہ روم کے متنازعہ علاقوں سے اپنی بحری جہاز ہٹائے۔ یونانی وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ مذاکرات کرنے کی ضرورت ہے لیکن دھمکی یا دباؤ کے زور پر ایسا ممکن نہیں ہے کیونکہ میرے ملک کی سلامتی و استحکام کو خطرہ تمام یورپی رکن ریاستوں کے تحفظ اور فلاح و بہبود کے لیے خطرے کا باعث ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ترکی یورپی پابندیوں سے بچنا چاہتا ہے تو اسے مذاکرات کی میز پر آنا ہو گا اور 2016 میں جس موڑ پر مذاکرات چھوڑے گئے تھے وہاں سے دوبارہ مذاکرات شروع کرنا ہوں گے لیکن اس کے لیے پرامن رہنے کی شرط ضروری ہے اور اگر مذاکرات نہیں ہوتے تو پھر ہمیں تنازعات کے لیے عالمی عدالت کے ذریعے اس کا حل تلاش کرنا ہو گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button