اہم خبریںشوبز

پاکستان فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا کس سے شادی کریں گی اعلان کر ہی دیا۔

لاہور (ٹی این آئی) پاکستان فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا نے اپنی شادی کی تاریخ کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ میرا نے حال ہی میں ایک ویب شو میں بطورِ مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے میزبان کے مختلف سوالات کے جوابات دیتے ہوئے اہم انکشافات بھی کیے۔ ویب شو کی میزبان نے اداکارہ میرا سے اُن کی شادی سے تعلق سوال کیا کہ آپ شادی کب کر رہی ہیں؟
میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے میرا نے کہا کہ وہ رواں سال اکتوبر میں شادی کریں گی تاہم اُنہوں نے یہ نہیں بتایا کہ وہ کس سے شادی کرنے والی ہیں۔
میرا سے شو کے دوران کئی مختلف سوالات کیے گئے، ایک سوال کے جواب میں میرا نے اداکار شان شاہد کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ انہیں پاکستان فلم انڈسٹری کی سیاست کی کمان سنبھال لینی چاہیے۔دورانِ انٹرویو میرا نے انکشاف کیا کہ وہ جلد ہی ندیم بیگ کی ایکشن فلم میں جلوہ گر ہوں گی تاہم اداکارہ نے فلم کا نام نہیں بتایا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button