
جرم وسزاشہر شہر سے
سیالکوٹ پولیس کی بڑی کارروائی، جعلی کرنسی کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع ۔
C.E.O:Arshad Mahmood Ghumman
وقاص ارشد گھمن بیورو چیف سیالکوٹ:
سیالکوٹ پولیس نے جعلی کرنسی پھیلانے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 52 ہزار روپے پاکستانی جعلی کرنسی برآمد کر لی۔ ترجمان سیالکوٹ پولیس سب انسپکٹر شاہد محمود کے مطابق پہلی کاروائی میں ایس ایچ او تھانہ بڈیانہ سب انسپکٹر محمد بوٹا نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم الماس کے قبضہ سے50ہزار روپے کی پاکستانی جعلی کرنسی برآمد کی ۔ جبکہ دوسری کاروائی میں ایس ایچ او تھانہ رنگ پورہ طاہر سجاد نے ملزم امجد جاوید کے قبضے سے 2 ہزار روپے کی جعلی کرنسی برآمد کی ۔
ترجمان سیالکوٹ پولیس نے بتایا کہ پکڑے گئے ملزمان کے قبضے سے برآمد ہونے والی کرنسی 1000 اور 500 سو روپے کے نوٹوں پر مشتمل ہے۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جو ان کے مزید ساتھیوں کو بھی گرفتار کیا جائے گا۔