اہم خبریں

، آپ 2  تھپڑ ماریں گے،ہم 10 تھپڑ ماریں گے قیمت چکانا پڑھے گی۔مریم نواز

C.E.O:Arshad Mahmood Ghumman

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہےکہ  کل ن لیگ کی قیادت کے ساتھ طوفانِ بدتمیزی مچایا گيا وہ ن لیگ پر قرض ہے ، آپ کو اس کی قیمت چکانا پڑے گی، آپ 2  تھپڑ ماریں گے،ہم 10 تھپڑ ماریں گے۔

اسلام آباد میں ن لیگ کے اجلاس کے بعد  میڈيا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ایجنسیوں کو استعمال کرکے ، اپنے ہی اراکین کی گردنوں پر تلواریں رکھ کر جس طرح اعتماد کا ووٹ لیا گيا اس کی کوئی قانونی، آئينی، سیاسی اور اخلاقی حيثیت نہيں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ اعتماد کا ووٹ دینے کے لیے زبردستی 2 ایم ان ایز کو گولڑہ میں 4 گھنٹے تک ایک کنٹینر میں بند رکھا گیا، انہیں ایجنسیوں کے لوگوں کے ہاتھوں مجبور کیا گيا کہ وہ عمران خان کو ووٹ دیں، آپ کو اس کا جواب دینا ہو گا۔

مریم نواز نے کہا کہ کہاں ہے اس شخص کی حیرت جو وزيراعظم کی کرسی پر بیٹھا ہے اور ایجنسیوں کو کہتاہے کہ اس کے ارکان سے زبردستی ووٹ لا کر دو۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button