پاکستانشہر شہر سے

کسی بھی CNG کا پریشر پورا کرنے کے لئے گھریلو صارفین کا گیس پریشر کم نہیں کیا جاتا۔انجینئر حارث کی وضاحت

CEO:Arshad Mahmood Ghumman

سیالکوٹ (ٹی این آئی نیوز) انجینیر سوئی ناردپائپ لائن سیالکوٹ حارث نے بین الاقوامی خبررساں ادارے ٹی این آئی دی نیوز انٹر نیشنل میں لگنے والی خبر کے حوالے سے  وضاحت کرتے ہوے کہا ہے کہ رات کو گیس میں پریشر کی کمی کی وجہ سے جن گھریلو صارفین کو مشکلات کا سامنا ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ جان بوجھ کر نہیں کیا جاتا ہے بلکہ رات 9 بجے کے بعد گیس لیکر کی شکایات ہوتی ہیں ۔جس کے باعث اس کا پریشر پیچھے سے ہی کم ہو جاتا ہے ۔انہوں اس بات کی بھی وضاحت کرتے ہوے کہا ہے کہ کسی CNG پمپ کا پریشر پورا کرنے کے لئے ایسا نہیں کیا جاتا بلکہ یہ میری ذمہ داری ہے کہ گھریلو صارفین کی گیس کا پریشر پورا کیا جائے انہوں نے کہا کہ ماتحت عملہ کے کسی بھی ایسی کوتاہی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔جو گھریلو صارفین کو گیس پریشرمیں جان بوجھ کر کمی کرنے کی کوشش کرے گا۔انہوں نے کہا کسی علاقے میں بھی گیس چوری یا پھر محکمہ کے عملہ کی کوئی شکایت ہو تو وہ محکمہ کی ہیلپ لائن یا پھر ہم سے فوری شکایت کرے جس کا بروقت ازالہ کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button