اہم خبریںجرم وسزا

وزیر اعلیٰ پنجاب کے منشیات مکاو ¿ نسل بچاو ¿ کے مشن کو مکمل کرنے کے لئے محکمہ ایکسائز متحرک ہوگیا

CEO:Arshad mahmood Ghumman

لاہور(ٹی این آئی نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب کے منشیات مکاو ¿ نسل بچاو ¿ کے مشن کو مکمل کرنے کے لئے محکمہ ایکسائز متحرک ہوگیا،محکمہ لاہور شہر میں منشیات فروشوں کے خلاف محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے شکنجہ تنگ کر لیاہے،گزشتہ روز ڈی جی ایکسائز نارکوٹکس رضوان اکرم شیروانی کی خصوصی ہدایت پر انسپکٹر سید قمر حسن زیدی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ نشاط کالونی سے عرصہ دراز سے منشیات فروشی کرنے والے شہزاد مسیح کو 250 جعلی شراب کی بوتلوں اور 90لیٹر زہریلی شراب کے ساتھ رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا،سیکرٹری اور ڈی جی ایکسائز نے خصوصی ٹیم کو ٹاسک دیتے ہوئے کہا کہ ہر گز بھی منشیات فروشوں کو نوجوان نسل سے نہیں کھیلنے دیں گے ،جعلی شراب فروخت کرنے والے جلدقانون کے شکنجے میں ہوںگے،وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کو مکمل کرنے میں ہر وقت کوشاں ہیں ،ملزم شہزاد مسیح کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کے لئے مقامی تھانہ کی پولیس کے حوالے کردیاگیاہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button