چوری کی 5وارداتوں میں دو گاڑیاں،ایک موٹرسائیکل اور ہزاروں روپے مالیت کا سامان چوری کر لیا گیا
پشاور (ٹی این آئی) صوبائی دارالحکومت پشاورمیں چوری کی 5وارداتوں میں دو گاڑیاں،ایک موٹرسائیکل اور ہزاروں روپے مالیت کا سامان چوری کر لیا گیا،پیر رحمان ولد امیر خان سکنہ ٹانک نے پہاڑی پورہ پولیس کو بتایا کہ گزشتہ روز پشاور میں ختم نبوت کانفرنس میں شرکت کے لئے آیا تھا جہاں اپنی ڈاٹسن پک اپ نمبر ڈی آئی کے 6380سڑک کے کنارے کھڑی کی اور کانفرنس میں شرکت کے لئے گیا واپس آیا تو گاڑی چوری ہو چکی تھی ،ادھر تھانہ شرقی کی حدود کراچی مارکیٹ میں چوروں نے اسد خان ولد دلاور خان سکنہ کوہاٹ کو کیری ڈبہ نمبر آر آئی بی 729سے محروم کردیا،تھانہ متھرا کی حدود چغر مٹی میں چوروں نے رشتہ داروں کے گھر آنے والے تنظیم اللہ ولد امین اللہ سکنہ مچنی کو موٹرسائیکل ایل جے 3552سے محروم کردیا،تھانہ چمکنی کی حدود سبزی منڈی میں چوروں نے پنجاب سے سبزی لانے والے محمد اعجاز ولد شوکت علی سکنہ شیخو پورہ سے 10بوری آلو چوری کر لئے،تھانہ بھانہ ماڑی کی حدود منکراؤ میں محمد جمیل ولد عمر خا ن کی بکری چوری کر لی پولیس نے وقوعہ کی سی سی ٹی وی کیمروں کی ریکارڈنگ پولیس کے حوالے کردی پولیس نے الگ الگ رپورٹیں درج کر لیں۔
