اہم خبریں

آئی ایم ایف ایگزیکٹوبورڈ اجلاس،29 اگست کو مسودے کی منظوری دےگا، اسی ماہ ایک عشاریہ 17 ارب ڈالرز پاکستان کو منتقل کیے جانے کا امکان

Editor Arshad mahmood Ghumman

اسلام آباد(ٹی این آئی نیوز) وزارت خزانہ کا کہنا ہےکہ  آئی ایم ایف ایگزیکٹوبورڈ اجلاس میں 29 اگست کو مسودے کی منظوری دی جائے گی۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ پاکستان اور آئی ایم ایف قرض معاہدے کے لیے اظہار آمادگی کے مسودے کا شق وارجائزہ لے رہے ہیں، آئی ایم ایف پاکستان کی طرف سے بھجوائے گئے ڈیٹا کا تفصیلی جائزہ لے کر وزارت خزانہ سے رابطے میں ہے۔

 

وزارت خزانہ کا کہنا ہےکہ آئی ایم ایف آج ہی اس مسودے کی کاپی پاکستان کو بھجوائے گا جس کے بعد وزیرخزانہ اور قائم مقام گورنر حتمی مسودے پر دستخط کرکےآج ہی اسے واپس بھجوائیں گے۔وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف ایگزیکٹوبورڈ اجلاس میں 29 اگست کو مسودے کی منظوری دےگا، منظوری کے بعد اگست میں ایک عشاریہ 17 ارب ڈالرز پاکستان کو منتقل کیے جائیں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button