
اہم خبریں
چیئرمین تحریک انصاف کی جانب سے لانگ مارچ کی تیاریوں کے حوالے سے ذمہ داران کو خصوصی ہدایات و اہداف دے دیے گئے
Editor Arshad mahmood Ghumman
اسلام آباد (ٹی این آئی نیوز)راولپنڈی ڈویژن سے تعلق رکھنے والے اراکینِ پارلیمان اور تنظیمی ذمہ داران کی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات۔
ملکی مجموعی سیاسی صورتحال، تنظیمی سرگرمیوں اور لانگ مارچ کی تیاریوں کے حوالے سے اہم امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال۔ راولپنڈی ڈویژن میں شامل اضلاع کے ذمہ داران کی جانب سے لانگ مارچ کی تیاریوں کے حوالے سے جامع رپورٹس پیش۔ چیئرمین تحریک انصاف کی جانب سے لانگ مارچ کی تیاریوں کے حوالے سے ذمہ داران کو خصوصی ہدایات و اہداف دے دیے گئے۔