اہم خبریںجرم وسزا

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو ریلیف دے دیا

CEO. Arshad mahmood Ghumman

اسلام آباد( ٹی این آئی نیوز)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت میں توسیع کردی۔بین القوامی خبررساں ایجنسی ٹی این آئی کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف احتجاج  پر  تھانہ سنگجانی میں درج  مقدمے کی سماعت  ہوئی، جس میں عمران خان کی جانب سے وکیل بابر اعوان عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

بابر اعوان کی جانب سے طبی بنیادوں پر عمران خان کی حاضری سے استثنا کی درخواست دائر کی گئی تھی،  جس پر انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی حاضری سے استثنا کی درخواست منظور کرتے ہوئے عبوری ضمانت میں 10 جنوری تک توسیع کر دی۔ آئندہ سماعت 10 جنوری کو ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button