اہم خبریںپاکستان

ذاتیات پر مبنی سیاست نہیں کرتا،عثمان ڈار کے گھر انتظامیہ، پولیس نے دوران کارروائی جو کیا باعث ندامت ہے، خواجہ آصف

،chief executive, Arshad Mahmood Ghumman

سیالکوٹ (ٹی این آئی نیوز)دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اگر عثمان ڈار کی فیملی اجازت دے تو ان کے گھر جا کر معافی مانگنے کو تیار ہوں۔سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ آصف نے پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کے گھر پولیس کارروائی سے متعلق کہاکہ انتظامیہ اور پولیس نے جو کیا وہ باعث ندامت ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ عثمان ڈار کی والدہ میری بہن ہیں، سوچ نہیں سکتا تھا ان کے ساتھ ایسا رویہ ہوگا، ہماری سیاست میں کہیں بھی انتقام کا لفظ موجود نہیں، ذاتی طور پر شرمندہ ہوں اور جتنی بھی مذمت کی جائے ان چیزوں کی وہ کم ہے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ جن فیملیز کا تقدس پامال ہوا، میں معافی مانگتاہوں، ذاتیات پر مبنی سیاست نہیں کرتا، اگر ہمارے ساتھ کچھ ہوا ہےتوبھی ہمیں حق نہیں کہ مخالفین کےساتھ اس طرح رویہ رکھاجائے، انتظامیہ اور پولیس کاکچھ نہیں جاتا، میرے لیے باعث شرم ہے، جن خواتین کی عزت پامال ہوئی، ان کے گھروں پر جاکر معافی مانگنے کیلئے تیارہوں۔

ملزم کو وش یو گڈ لک کہنے والے جج سے انصاف کی کیا توقع؟ خواجہ آصف دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار نے کہا ہے کہ خواجہ آصف حملے کی منصوبہ بندی میں براہ راست ملوث ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف کے احکامات پر ہی پولیس نے ان کے گھر اور سیکرٹریٹ پر دھاوا بولا، ان کے خلاف قانونی کارروائی کروں گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button