
لاہور(ٹی این آئی نیوز) اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب نےپروجیکٹ ڈائریکٹر پنجاب گورنمنٹ سرونٹس ہاؤسنگ فاؤنڈیشن سیالکوٹ کو کرپشن کے الزام پر گرفتار کیا گیا۔
اینٹی کرپشن نے ملزم کے خلاف بعد از انکوائری مقدمہ درج کیااینٹی کرپشن انکوائری میں کرپشن کا الزام ثابت ہونے پر ملزم کو گرفتار کیا گیا۔ملزم پر الزام ہے کہ اس نے مدعی مقدمہ سے مختلف اوقات میں دو کروڑ 70 لاکھ روپے رشوت لی۔
ملزم کو اینٹی کرپشن سیالکوٹ نے بعد از انکوائری گرفتار کیا
