حکومت اپنی آیئنی مدت پوری کرے گی چھوٹی چھوٹی جلسیوں سے حکومتیں نہیں گرا کر تی۔اسلم گھمن
سمبڑیال (ٹی این آئی))وائس چیئرمین اینٹی کرپشن بریگیڈئیر (ر)محمد اسلم گھمن وپاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر این اے 76 سمبڑیال نےکہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے سیالکوٹ میں 17ارب روپے کے ترقیاتی پیکیج کا اعلان کرکے سیالکوٹ کے عوام کے دل جیت لئے ہیں۔ سیالکوٹ کے عوام وزیراعظم عمران خان سے محبت کرتے ہیں وزیراعظم عمران خان کی جانب سے 5 ارب کی لاگت سے 500 بیڈز نا مدراینڈ چائلڈ ہسپتال،500 بستروں پر مشتمل جنرل ہسپتال،سیالکوٹ ٹیکنیکل یونیورسٹی، ایک ہزار ایکڑ اراضی پر مشتمل نئی انڈسٹریل سٹیٹ،پسرور روڈ کی تعمیر و مرمت،ہر شہری کے لیے ہیلتھ کارڈ کی فراہمی جیسے منصوبوں سے سیالکوٹ میں پسماندگی کا خاتمہ ہوگیا۔ان خیالات کا اظہار بریگیڈئیر ر محمد اسلم گھمن نے بین الاقوامی خبررساں ادارے ٹی این آئی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو عوام کی زندگیوں کی رتی بھر بھی پروا نہیں۔موجودہ صورتحال میں اجتماعات کرنا حماقت اورپاگل پن ہے۔پی ڈی ایم کا ٹولہ عوام کو اپنی منفی سیاست کی بھینٹ چڑھانا چاہتا ہے۔محب وطن عوام ان مسترد شدہ لوگوں کے جھانسے میں نہیں آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 13دسمبر کو لاہور میں ہونےوالے جلسہ میں ناکامی ان کا پھر مقدر بنے گی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کی انتھک محنت سے ملکی معیشت کی سمت بہتری کی طرف چل پڑی ہے جو پی ڈی ایم کو ہضم نہیں ہو پارہی مگر ان کی جلسیوں سے حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑھنے والا موجودہ حکومت اپنی آیئنی مدت پوری کرے گی۔