اہم خبریںشہر شہر سے

حکومت اوچھے ہتھ کنڈوں پر اتر آئی ہے اس سے ہمارے حوصلے پسپہ نہیں ہونگے۔ارمغان سبحانی

C.E.O:Arshad Mahmood Ghumman

وقاص ارشد گھمن بیورو چیف

سیالکوٹ (ٹی این آئی نیوز)حکومت چاہے جتنی بھی انتقامی کارروائیاں کر لے جیت مسلم لیگ ن کی ہی ہو گی۔ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی چوہدری ارمغان سبحانی نے ٹی این آئی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ حلقہ این اے 75ڈسکہ ضمنی الیکشن میں حکومت جس طرح اثر انداز ہو رہی ہے اس کی مثال نہیں ملتی اپنی سیاسی زندگی میں پہلی بار دیکھا ہے کہ انتقامی سیاست کسے کہتے ہیں جو سراسر زیادتی ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت انتقامی راستہ اپنانے کی بجائے 22 کروڑ عوام کے مسائل پر توجہ دیں اڑھائی سال موجودہ حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کی بجائے انتقامی کارروائیاں اور این آر کی رٹ لگا کر گزار دیئے ۔ارمغان سبحانی ایم این اے نے کہا کہ حکومت اپنی نالائقیاں چھپانے کی خاطر نیب کو ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہی ہے اس سے ہمارے حوصلے پسپہ نہیں ہو سکتے عوام پہلے ہی مہنگائی اور بےروزگاری کی چکی میں پس رہے ہیں مگر موجودہ حکومت نے ان کے منہ سے روٹی کا نوالہ بھی چھین لیا ہے انہوں نے کہا کہ ضلع سیالکوٹ مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے اور میاں نواز شریف کی قیادت پر مکمل یقین کے ساتھ متحد ہے  19 فروری 2021 کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کی نامزد امیدوار سیدہ نوشین افتخار الحسن ہی کامیاب ہونگی اور آج موجودہ حکومت کے نمائندے کس منہ سے ووٹ مانگنے آتے انہوں نے آڑھائی سال میں عوام کو کیا دیا ہے۔ماسوائے این آر او کی رٹ لگانے کے اگر حکومت نے ڈلیور کی ہو تا تو آج اسے سرکاری میشینری کے محرون منت نہ ہو نا پڑتا ۔ارمغان سبحانی ایم این اے نے کہا کہ 19 فروری کا سورج ن لیگ کی فتح کے ساتھ ہمکنار ہو گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button