اہم خبریں

پاکستان میں موٹروے کی بنیاد نواز شریف نے رکھی اور اس کے معمار نوازشریف ہی ہیں،وزیراعظم شہبازشریف کا سکھر، حیدرآباد موٹروے کی سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب

CEO. Arshad mahmood Ghumman

اسلام آباد (ٹی این آئی نیوز)شہباز شریف نے سکھر حیدرآباد موٹروے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ یہ منصوبہ تیس ماہ میں مکمل ہوگا جسے پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے ذریعے مکمل کیا جائے گا، ٹرانسپورٹرز اور مسافروں کو اس سے بہت فائدہ ہوگا۔

 

انہوں نے کہا کہ کوئی دو رائے نہیں پاکستان میں موٹروے کی بنیاد نواز شریف نے رکھی اور اس کے معمار نوازشریف ہی ہیں، ہمیں اس کو مزید آگے بڑھانا ہے، سو فیصد متفق ہوں بلوچستان سے سڑکوں کو ملانے پر تیزی سے کام کرنا چاہیے کیونکہ بلوچستان ہمارا بہت اہم صوبہ ہے، بلوچستان کی ترقی کے بغیر پاکستان کی ترقی نامکمل ہے۔

 

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ سکھر روہڑی پل کا نواز شریف نے اعلان کیا تھا میں آج اس کی تکمیل کا اعلان کرتا ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button