اہم خبریںپاکستان

پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے سربراہ آصف علی زرداری نے پاکستان تحریک انصاف کے متعلق بڑا دعوٰی کر دیا؟؟ سابق صدر کا کہنا تھاکہ چیف جسٹس نے کہہ دیا ہے انتخابات ضرور ہوں گے

C.E.O.Arshad Mahmood Ghumman

کراچی (ٹی این آئی نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے سربراہ آصف علی زرداری نے پاکستان تحریک انصاف کو الیکشن میں محنت کا مشورہ دے دیا۔ نوابشاہ میں آصف علی زرداری کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کیلئے ریٹرنگ آفیسر کے دفتر پہنچے اور جانچ پڑتال کروائی۔

اس موقع پر نجی نیوز چینل سے گفتگو میں سابق صدر کا کہنا تھاکہ چیف جسٹس نے کہہ دیا ہے انتخابات ضرور ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا مستقبل روشن ہے،  ان شاءاللہ حکومت ہم بنائیں گے۔آصف زرداری کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی کو محنت کرنی چاہیے، پہلے بغیر محنت کیے آگئے تھے، اب محنت کریں۔

خیال رہے کہ آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 207 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button