پاکستانجرم وسزا

اینٹی کرپشن کے نام پر بے روزگار نوجوانوں کو نوکری کا جھانسہ دینے والا گروہ گرفتار

ایڈیٹر انچیف: ارشد محمود گھمن

لاہور(ٹی این آئی نیوز)اینٹی کرپشن نے کاروائی کرتے ہوئی بابا بگاہ گروہ کو گرفتار کرلیا ۔ بابا بگا اور قمر لطیف نامی شخص نے سادہ لوح عوام سے اینٹی کرپشن میں نوکری دلانے پر لاکھوں روپے لوٹنے میں ملوث تھے۔ شاطر جعلسازوں سے چودہ جعلی اپوائنٹمنٹ لیٹرز (Appointment Letters ) بھی برآمد کر لئے گئے۔ ملزمان ڈی جی اینٹی کرپشن کے جعلی دستخط کرکے لوگوں کو گمراہ کرتے تھے۔ملزمان نے اینٹی کرپشن انسپکٹر، سب انسپکٹر، اور کانسٹیبل کے لیٹرز جاری کرکے عوام کو لوٹنے کا کاروبار کر رہے تھے۔ اینٹی کرپشن فیصل آباد نے کاروائی کرکے جعلسازوں کو گرفتار کر کے پرچہ دے دیا ۔ملزمان سے اسٹیشنری اور جعلی لیٹر آف اپوائنٹمنٹ برآمد کر کے حوالات میں بند کر دیا گیا۔

اینٹی کرپشن نے ملزمان سے ڈیڑھ لاکھ روپے کیش بھی برآمد کیا ہے۔ بابا بگا نے ڈجکوٹ میں اپنے درگاہ بنا رکھی تھی ۔ملزم بابا بگا عرف سرور اپنی درگاہ پر آنے والے سادہ لوح لوگوں سے اینٹی کرپشن میں نوکری کا جھانسہ دے کر پیسے بٹورتا تھا۔ ملزم لطیف قمر جعلی لیٹر بنا کر دیتا تھا۔ملزمان لوگوں سے تین لاکھ سے پچاس ہزار تک ڈیل کرتے تھے۔ اینٹی کرپشن نے ملزمان کو گرفتار کرکے تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا ہے ۔
اس حوالے سے ڈی جی اینٹی کرپشن کا کہنا تھا کہ عوام جعلسازوں سے ہوشیار رہیں اور اینٹی کرپشن کے نام پر ہونے والے فراڈ کی رپورٹ فورا اینٹی کرپشن کو کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button