لائیواسٹاک ملکی معیشت کی ترقی کیلئے انجن کا کردار ادا کرتا ہے،وزیراعلی پنجاب
لاہور(ٹی این آئی) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ لائیواسٹاک ملکی معیشت کی ترقی کیلئے انجن کا کردار ادا کرتا ہے،لائیوسٹاک سیکٹر میں ریسرچ اور ڈویلپمنٹ پر بہت توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں وزیراعلی پنجاب کی زیر صدارت لائیوسٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ کے حوالے سے اجلاس ہوا،اجلاس میں میں لائیواسٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ سے متعلق کیے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا،سردار عثمان بزدار نے کہا کہ لائیواسٹاک سیکٹر میں ریسرچ اور ڈویلپمنٹ پر بہت توجہ دینے کی ضرورت ہے، لائیواسٹاک ملکی معیشت کی ترقی کیلئے انجن کا کردار ادا کرتا ہے۔ اس موقع پر وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ پنجاب میں لائیو اسٹاک اور ڈیری ڈویلپمنٹ کے شعبہ میں بہت زیادہ پوٹینشل ہے ،دودھ اور گوشت کی زیادہ پیداوار حاصل کرنے کیلئے جدید تکنیک اپنانا ہوگی،
اس کے لئے پنجاب میں لائیواسٹاک فارمرز کو جدید سائنٹیفک طریقہ کار سے روشناس کرایا جائے گا۔ اجلاس میں وزیراعلی نے لائیوا سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ شعبہ کے فروغ کے لئے خصوصی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی جو دس روز میں مستقبل کا روڈ میپ پیش کرے گی ،اس کے علاوہ اجلاس میں نجی ماہرین نے لائیو اسٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ کے شعبے کے فروغ کے لئے تجاویز بھی پیش کیں۔