
اسلام آباد (ٹی این آئی نیوز)ملک بھر میں عام انتخابات میں پولنگ کے بعد نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک قومی اسمبلی کے چند ہی حلقوں کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجے سامنے آئے ہیں ۔عام انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہا اور کروڑوں افراد نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔
پنجاب میں گوجرنوالہ، چکوال اور صادق آباد میں مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکنوں میں جھگڑے کے دوران 10 افراد زخمی ہوئے جبکہ خیبر پختونخوا کے علاقے لکی مروت میں دو سیاسی جماعتوں کے کارکنوں میں جھگڑے کے دوران دو افراد جبکہ بلوچستان کے علاقے نصیر آباد میں بھی جھگڑے کے دوران 3 افراد زخمی ہوئے