اہم خبریںپاکستان

میرے قائد نوازشریف ہی ہیں،الیکشن ن لیگ کے ٹکٹ پر ہی لڑوں گا،سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی

Chief executive, Arshad mahmood Ghumman

لاہور(ٹی این آئی نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا ان کے قائد صرف نواز شریف ہیں اور وہ مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر ہی الیکشن لڑیں گے۔الحمرا آرٹس کونسل لاہور میں نجی نیوز  چینل سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا مسلم لیگ ن سے برسوں کی وفاداری ہے، کسی اور سیاسی جماعت کے بارے میں کبھی نہیں سوچا۔

 

شاہد خاقان عباسی نے نئی سیاسی پارٹی بنانے سے متعلق باتوں کو افواہیں قرار دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن مسلم لیگ ن کی ٹکٹ سے ہی لڑوں گا۔خیال رہے کہ گزشتہ کئی روز سے اس قسم کی افواہیں گردش ہیں کہ مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے ہم خیال سیاستدان اپنی علیحدہ پارٹی بنانے جا رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button