اہم خبریںجرم وسزا

اینٹی کرپشن نے محکمہ ایکسائز ریجن سی لاہور انسپکٹر وحید مئیو کو گرفتار کر لیا۔


لاہور (ٹی این آئی) گزشتہ روز اینٹی کرپشن لاہور ریجن اے نے بڑی کاروائی عمل میں لائی۔ نان کسٹم گاڑیوں کے سکینڈل میں بڑی پیش رفت کرتے ہوئے ایکسائیز انسپکٹر وحید مئیو گرفتار، پرچہ درج کر لیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن نے نان کسٹم گاڑیوں کی غیر قانونی رجسٹریشن اور کروڑوں روپے کی چور بازاری پکڑ لی۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اعتزاز منیر گوندل نے سکینڈل کا سراغ لگا کر ایکسائیز انسپکٹر وحید مئیو کو گرفتار کرلیا۔ اس حوالے سے ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب محمد گوہر نفیس کا کہنا تھا کہ ملزم نے اختیارات کا ناجائیز استعمال کرتے ہوئے متعدد نان کسٹم گاڑیاں رجسٹر کیں۔ملزم نے جعلی کاغذات کی بنا پر مفاد کنندگان کے ساتھ ملی بھگت کرکے غیر قانونی طور پر نان کسٹم گاڑیاں درج کیں۔ملزم چالاکی سے ایکسٹرنل ویریفکیشن کی جگہ آن لائن ویریفکیشن کا اندراج کر کے دھوکہ دہی سر انجام دیتا تھا۔ملزم نے محکمہ ایکسائیز کے دیگر افسران اور اہلکاروں کی مدد سے سینکڑوں نان کسٹم گاڑیاں رجسٹر کر کے سرکاری خزانے کو کروڑوں کا نقصان پہنچایا۔
ایل ای ٹی 271-18, ایل ای بی 8982 -19, ایل ایس ای 2025-19, ایل ای ڈی 661-19, ایل ای ٹی 2772-19, ایل ای ایس ,2769-19 اور دیگر کئی نان کسٹم گاڑیوں کی جعلی رجسٹریشن سامنے آچکی ہے۔اینٹی کرپشن ملزم کو گرفتار کرکے تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا ہے۔ محکمہ ایکسائیز میں ملزم کے چھ سہولت کاروں محمد عمران ، شاکر علی ، ضیغم ، محمد انور وغیرہ اور دیگر مفاد کنندگان کے کردار کا تعین دوران تفتیش کیا جائے گا۔
ڈی جی اینٹی کرپشن کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر میں کرپٹ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں جاری رہیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button