
عمران خان کی حکومت میں فرمائش ہوئی کہ پی ٹی آئی میں شامل ہو جاؤ،شامل نہ ہونے کی وجہ سے نیب مقدمہ بنا،ایم کیو ایم راہنما
Chief executive, Arshad Mahmood Ghumman
کراچی (ٹی این آئی نیوز)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں شامل ہونے سے انکار کیا تو نیب کا کیس بنا دیا گیا۔کراچی کی احتساب عدالت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ عمران خان کی حکومت میں مجھ پر جھوٹا کیس بنا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت میں فرمائش ہوئی کہ پی ٹی آئی میں شامل ہو جاؤ۔مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ آج جو اس ملک میں ہو رہا ہے مجھے پاکستانی معاشرے پر حیرت ہے۔
ایم کیو ایم حکومت کے ساتھ کھڑی رہے گی، مصطفیٰ کمالایم کیو ایم کے رہنما نے کہا کہ پچھلے چار دن میں جو کچھ ہوا اپنی ذات کے لیے کر رہے تھے، آپ کا عمل پورے پاکستان میں ایک جیسا ہونا چاہیے۔
ان کا کہنا ہے کہ یہ نہیں ہو سکتا کہ ایک ڈومیسائل والے کے ساتھ ایک اور دوسرے کے ساتھ الگ رویہ ہو، غلطیاں ہم سے بھی ہوئی ہیں، آج جو کچھ پاکستان میں ہو رہا ہے پاکستان اس کا متحمل نہیں ہو سکتا