اہم خبریں

حکومت کا پاکستان میں 50 سال سے زائد عمر کے افراد کرونا ویکسین لگانے کا فیصلہ ۔

CEO:Arshad Mahmood Ghumman

اسلام آباد (ٹی این آئی نیوز)پاکستان میں 50 سال اور  زائد عمر افراد کو کورونا ویکسین لگانے کے لیے رجسٹریشن کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر اور کورونا سے بچاؤ کے ادارے این سی او سی کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ 50 سال سے زائد عمر افراد کو ویکسی نیشن کے لیے رجسٹریشن کا عمل 30 مارچ سے شروع ہو گا۔

اسد عمر کا کہنا ہے کہ 60 سال سے زائد عمر  افراد کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کے لیے رجسٹریشن کا عمل پہلے ہی جاری ہے۔

وفاقی وزیر کا مزید کہنا ہے کہ 50 سال سے زائد عمر کے افراد کو کورونا ویکسین لگانے کی ترغیب دی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button