اہم خبریںپاکستان

یاست سوئچ آن آف کرنے سے نہيں بنتی  بلکہ کردار سے بنتی ہے۔ وزیراعظم کا علمائے کرام سے خطاب

C.E.O:Arshad Mahmood Ghumman

اسلام آباد (ٹی این آئی نیوز)وزیراعظم عمران خان نے علماء اور مشائخ کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ ریاست سوئچ آن آف کرنے سے نہيں بنتی  بلکہ کردار سے بنتی ہے۔

اسلام آباد میں علماء اور مشائخ کانفرنس سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان کا  کہنا تھا کہ پاکستان بنانےمیں علما ءمشائخ کابڑاکردار رہا ہے، تاریخ گواہ ہے کہ مسلمانوں کےکردارکودیکھ کرلوگ مسلمان ہوتے رہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مغرب نے دہشت گردی کو اسلام کے ساتھ جوڑدیا، 9/11 سے پہلے سب سے زیادہ خودکش حملے تامل ٹائیگرز نے کیے کبھی کسی نے ہندو دہشتگردی نہیں کہا، مغرب میں لوگوں کارویہ دین سے متعلق ہمارے معاشرے سے مختلف ہے۔

ملکی حالات پر وزیراعظم کا کہنا تھاکہ ملک میں لوگوں پراربوں روپے کےکیسز ہیں اور وہ کہتے ہیں این آر او دے دیں، گائے اور بھینس چوری کرنے سے ملک تباہ نہیں ہوتا، ملک حکمرانوں کی چوری سے تباہ ہوتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ریاست سوئچ آن آف کرنے سے نہيں بنتی بلکہ کردار سے بنتی ہے، ملک تب تباہ ہوتاہے جب وزیراعظم او ر اس کے وزیر چوری شروع کردیں، آپ کے پاس باہر اربوں روپے کی جائیدادیں ہیں آپ اس کا جواب نہیں دے سکتے، ہرسال ایک ہزار ارب ڈالر غریب ملکوں سے چوری ہوکر جارہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ قانون کی حکمرانی اورنظام انصاف سے ہی ملک خوش حال ہوتا ہے،  جب قوم اچھے اور برے کی تمیز ختم کرے تو قوم تباہ ہوجاتی ہے، جب قوم کی اخلاقیات تباہ ہوجاتی ہے تو تب قوم مرتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button