اہم خبریںپاکستانکھیل

پاکستان فٹبال ٹیم کو بھارت جانے کا این او سی مل گیا؟

Chief executive,Arshad Mahmood Ghumman

لاہور(ٹی این آئی نیوز) پاکستان فٹبال ٹیم کو بھارت جانے کا این او سی جاری کر دیا گیا۔پاکستان فٹبال ٹیم کے بھارت جانے کے معاملے پر بین الصوبائی رابطہ کمیٹی نے بھی ٹیم کو بھارت جانے کا این او سی جاری کر دیا پاکستان فٹبال ٹیم اب ماریشیس سے بھارت جانے کے لیے ویزے لگوائے گی۔ پاکستان فٹبال ٹیم ساف چیمپئن شپ 2023 کھیلنے ماریشیس سے بھارت روانہ ہوگی۔پاکستان فٹبال ٹیم 18 جون کو ماریشیس سے بھارت کے شہر بنگلور روانہ ہوگی۔ساف چیمپئن شپ 21 جون سے 4 جولائی تک بنگلور میں منعقد کی جائے گی۔

 

واضح رہے کہ پاکستان فٹبال ٹیم اس وقت چار ملکی ٹورنامنٹ کے سلسلے میں ماریشیس میں موجود ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button