
حلقہ میں ترقیاتی منصوبوں کو شفاف بنانا اولین ترجیح ہے، کسی بھی کرپٹ آفیسر کو برداشت نہیں کیا جائے،رانا شمیم احمد ایم این اے کی بین الاقوامی خبرساں ادارے سے گفتگو
Chief executive, Arshad Mahmood Ghumman
سمبڑیال(ٹی این آئی نیوز) ترقیاتی منصوبوں پر شفافیت یقینی بنانا متعلقہ ادارے کی ذمہ داری ہے ایسے کسی کرپٹ بدیانت آفیسر کو ہر گز معاف نہیں کیا جائے گا جس نے ہمارے ملنے والے فنڈز میں ناقص میٹیریل اور بوگس ادائیگیاں کیں حوالات ان کا مقدر بنے گی،ان خیالات کا اظہار رانا شمیم احمد خاں ایم این اے حلقہ این اے 76 سمبڑیال نے بین الاقوامی خبرر ساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا
رانا شمیم احمد نے بین الاقوامی خبررساں ایجنسی( ٹی این آئی)میں شائع ہونے والی خبر کا نوٹس لیتے ہوے وفاقی وزیر ہاؤسنگ سے ذمہ دار عناصر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ بھی کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ اپنی تاریخی سیاست میں عوام کے مسائل کو ترجیح بنیادپر حل کرنے کی کوشش کی اور ہمیشہ حلقے میں تاریخی ڈویلپمنٹ کرائی،انہوں نے کہا کہ یہ ڈویلپمنٹ کا پیسہ عوام کی امانت ہوتی ہے جسے ایمانداری سے ترقیاتی کاموں میں لگایا جاتا ہے کروڑوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں میں ہیرا پھیری کرنے والوں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا اور کوئی بھی ذمہ دار آفیسر ہو یا ٹھیکیدار اس کو کے معافی کی گنجائش نہیں ہوگی۔