اہم خبریںپاکستان

الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے ہماری نہیں، وفاقی وزیر اطلاعات کی پریس کانفرنس

C.E.O.Arshad Mahmood Ghumman

اسلام آباد(ٹی این آئی نیوز)الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، اگر وہ کل الیکشن کرادیں، تو ہم انتخاب کرا کر واپس چلے جائیں گے۔نگران کابینہ کے پہلے اجلاس سے متعلق پریس کانفرنس کرتے ہوئے مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ الیکشن کمیشن 90 دن میں الیکشن کا کہے گا تو ایک گھنٹہ زیادہ کرسی پر نہیں بیٹھیں گے

 

ان کا کہنا تھا کہ جب تک کرسی پر رہیں گے اپنی آئینی ذمے داریاں پوری کریں گے، ہمارا کام بولے گا۔نگران وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ زیادتی ہوگی کہ ملک اس حال میں ہو اور کابینہ اللے تللے کرے، آمدنی نہیں بڑھ رہی تو اخراجات بھی نہیں بڑھائیں گے۔

 

ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے باعث لوگوں کی مشکلات کا اندازہ ہے، چاہتے اور نہ چاہتے ہوئے تیل مہنگا کرنا پڑا۔مرتضیٰ سولنگی کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے منجمد پروگرام کو دھکے دے کر اسٹارٹ کرایا گیا ہے، آئی ایم ایف سے کیے وعدوں میں شامل ہے کہ بہت زیادہ سبسڈی نہیں دیں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button