اہم خبریںپاکستانکاروبار

ڈالر کی اونچی اڑان ،حکومت کاڈالر کی اسمگلنگ، ذخیرہ اندوزی اور منظم جرائم کے کارٹلزکے خلاف کریک ڈاؤن

C.E.O.Arshad Mahmood Ghumman

اسلام آباد(ٹی این آئی نیوز)حکومت کاڈالر کی اسمگلنگ، ذخیرہ اندوزی اور منظم جرائم کے کارٹلزکے خلاف کریک ڈاؤن شروع،حکومت نے ڈالرز کی اسمگلنگ کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کرلیا اور ذخیرہ اندوزوں اور جرائم میں ملوث افراد کو بھی نہیں چھوڑا جائے گا۔

 

وزارت داخلہ کے مطابق ڈالر کی اسمگلنگ، ذخیرہ اندوزی اور منظم جرائم کے کارٹلز کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا گیا ہے اور فہرستیں تیار کرلی گئی ہیں۔سرکاری اہلکاروں کے سہولت کاروں اور سرپرستوں کی نشاندہی کر لی گئی ہے۔

 

وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ سامان اور کرنسی کی غیر قانونی نقل و حرکت کی اجازت نہیں ہوگی، اجناس اورکرنسی کے کاروبار کو تبدیل کیا جائے گا جبکہ زمینی، سمندری اور ہوائی اڈوں پر نگرانی کا نظام بھی اپ گریڈ ہوگا۔

 

نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ ایف سی نے چینی افغانستان اسمگل کرنےکی کوشش ناکام بنا دی ہے۔دوسری جانب ملک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ آج بھی اوپن مارکیٹ میں ڈالر 7 روپے سستا ہوکر 316 روپے کا ہوگیا۔

انٹربینک میں بھی ڈالر 12 پیسے سستا ہوگیا اور کاروبار کے اختتام پر ڈالر 306 روپے 98 پیسے پربند ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button