
مالی سال 2023-24کے دوران73775ملین روپے لاگت سے 107جاری ترقیاتی منصوبوں پر فزیکل پراگریس41فیصد ہے جبکہ 46نئے منصوبوں پر 5201ملین روپے اخراجات کا تخمینہ ہے،ارمغان سبحانی
CEO.arshad Mahmood Ghumman
سیالکوٹ(ٹی این آئی) ضلع میں مالی سال 2023-24کے دوران73775ملین روپے لاگت سے 107جاری ترقیاتی منصوبوں پر فزیکل پراگریس41فیصد ہے جبکہ 46نئے منصوبوں پر 5201ملین روپے اخراجات کا تخمینہ ہے تفصیلات کے مطابق ایم این اے/کنوینیر چوہدری ارمغان سبحانی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی کے اجلاس میں بتائی گئیں، ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین، ایم پی ایز چوہدری ارشد وڑائچ، چوہدری طارق سبحانی، رانا عارف اقبال، چوہدری نوید اشرف، اے ڈی سی ریونیو محمد اقبال، اے ڈی سی فنانس مظفر مختار، ارکان اسمبلی کے نمائندہ رانا محمد ریاض،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ آصف محمود، وفاقی اور صوبائی محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبوں میں ہائی ویز کی 35، رن روڈ اتھارٹی کی ایک، پبلک ہیلتھ کی 19، انڈسٹریز ڈیپارٹمنٹ کی تین، سپورٹس کی 6، اریگیشن کی 3، ہائر ایجوکیشن کی 4، گورننس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوں کی ایک، ہیلتھ سیکٹر کی چھ، ریسکیو1122، سکول ایجوکیشن، سپشل ایجوکیشن، لوکل گورنمنٹ کی ایک ایک، پبلک بلڈنگز کی 9سکیموں پر کام جاری ہے، ابتک 9242ملین روپے فنڈز جاری ہو چکے ہیں اور فنانشل پراگریس 79فیصد ہے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ نئے ترقیاتی منصوبوں میں پبلک ہیلتھ کی 38، ہائی ویز کی 4، لوکل گورنمنٹ کی تین اور ہائر ایجوکیشن کی ایک سکیم شامل ہے۔
ایم این اے /کنوئنیر ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی چوہدری ارمغان سبحانی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ جن پراجیکٹس کے لئے مالی وسائل کے ایشوز ہیں، متعلقہ محکمہ جات فوری طور پر حکومت پنجاب سے فنڈز کیلئے رجوع کریں، پراجیکٹس کی تعمیر کے دوران مقررہ وقت اور میٹریل کی کوالٹی پر خصوصی توجہ دی جائے، جن پراجیکٹس پر کام آخری مراحل میں ہے انہیں مکمل کرکے متعلقہ محکموں کے حوالے کرنے کیلئے حتمی تاریخ دی جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ مون سون سیزن کے آغاز سے قبل نالہ جات کی صفائی کی خصوصی مہم شروع کی جائے،
محکمہ انہار بھی اپنے سیم نالوں کی صفائی کروائے، نالہ پلکھوں پر سدھ پل کو رواں مالی سال میں مکمل کیا جائے جبکہ محکمہ شاہرات بوتھ اور بڑتھ کے مقام پر پلوں کی تعمیر کیلئے تخمینہ جات تیار کرے۔ ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تمام محکموں کے سربراہان کو ہدایت کی کہ ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کی بروقت تکمیل اور سرکاری وسائل کا درست استعمال ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔