اہم خبریںپاکستانجرم وسزا

ڈسٹرکٹ جیل کو گجومتہ کے بجائے کوٹ لکھپت میں بنانے کا فیصلہ، جیل میں کم عمربچوں ،خواتین اور مرد قیدیوں کے لئے علیحدہ علیحدہ کمپلیکس بنائے جائیں گے،آئی جی جیل خانہ جات

C.E.O.Arshad Mahmood Ghumman

لاہور(ارشدمحمودگھمن، ٹی این آئی)ڈسٹرکٹ جیل کو گجومتہ کے بجائے کوٹ لکھپت میں بنانے کا فیصلہ کیا گیا، جیل میں کم عمربچوں ،خواتین اور مرد قیدیوں کے لئے علیحدہ علیحدہ کمپلیکس بنائے جائیں گے جس کیلئے زمین کی خریداری حتمی مراحل میں پہنچ گئی ہے۔

 

نئی ڈسٹرکٹ جیل لاہور کا مسئلہ حل ہوگیا، دس ہزار قیدیوں کی گنجائش والی ڈسٹرکٹ جیل لاہور اب کوٹ لکھپت میں بنے گی۔جیل کی تعمیر کےلئےساٹھ ایکٹر جگہ ریس کلب کے ساتھ خریدی جارہی ہے۔ آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر کاکہنا ہے کہ پرائیویٹ زمین کی خریداری حتمی مراحل میں پہنچ گئی ہے، کوٹ لکھپت میں نئی جیل میں10 ہزار قیدیوں کی گنجائش رکھی جائےگی۔کم عمر بچوں،خواتین اورمردوں کے لئے علیحدہ علیحدہ کمپلیکس تیار کئے جائیں گے۔

 

آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر نے مزید کہا جیل میں مرد وخواتین ملازمین کےلئے رہائش گاہیں بھی تعمیر کی جائیں گی، جلد زمین کی ادائیگی کرکے پی سی ون کی تیاری شروع کردی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button