پاکستانشہر شہر سے

حکومت پنجاب کے پروگرام، اپنی چھت، اپنا گھر کے سلسلہ میں ہیلپ ڈسک قائم کر دیا گیا

Chief Editor Arshad Mahmood Ghumman

سمبڑیال (ٹی این آئی)حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین اور اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال احسن ممتاز گوندل کی زیر نگرانی اسسٹنٹ کمشنر افس میں حکومت پنجاب کے پروگرام، اپنی چھت، اپنا گھر کے سلسلہ میں ہیلپ ڈسک قائم کر دیا گیا ہے۔ جہاں پر شہری ان لائن درخواست جمع کروانے کے سلسلہ میں معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔

 

انہوں نےکہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز کی ہدایت پر "اپنی چھت، اپنا گھر” پروگرام کے لیے این ایس ای آر کے ساتھ رجسٹریشن کی شرط ختم کر دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اگر آپ کے پاس شہری علاقے میں پانچ مرلہ یا دیہی علاقے میں دس مرلہ کا پلاٹ ہے تو اب آپ اپنی درخواست بغیر کسی رکاوٹ کے آن لائن پورٹل پر جمع کروا سکتے ہیں۔ آپ سے درخواست ہے کہ اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے، اپنی درخواست فوراً آن لائن جمع کروائیں تاکہ آپ بھی اس پروگرام سے مستفید ہوسکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button