
لاہور جلسہ جعلی سرکار کے لیے پیغام نفرت اورعمران خان کے لیے پیغام محبت تھا،اسلم گھمن ،پنجاب جاگ چکا ہے،عظیم نوری
CEO.Arshad mahmood Ghumman
لاہور(ٹی این آئی)پی ٹی آئی ایم این اے بریگیڈئر(ر) اسلم گھمن اورضلعی جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی سیالکوٹ وسابق ایم پی اے چوہدری عظیم نوری گھمن نے کہاہے کہ لاہور جلسہ جعلی سرکار کے لیے پیغام نفرت اورعمران خان کے لیے پیغام محبت تھا کہ پنجاب جاگ چکا ہے لاہور جلسہ نے پی ٹی آئی کارکنان اورورکرز کے دلوں کو گرماد دیا ہے کے پی کے سے لے کر پنجاب کے پارٹی کارکنان کی شوق سے جلسہ میں شرکت کر کے تاریخ رقم کردی جیل میں ناحق پابند سلاسل ہمارالیڈر ہمارا سیاسی مرشد قوم کا کپتان ،سچا ، کھرارہنما بانی پی ٹی آئی کو لاہور جلسہ بارے علم ہوگا تو وہ خوشی سے پھولے نہ سمائیں گے ہم دونوں بھائیوں ںنے بھی پارٹی کارکنان کے کارواں کو سمبڑیال سے لیڈ کیا اورجلسہ میں خوب اہل حلقہ این اے 74 شہر وتحصیل سے پی ٹی آئی عہدیداران وکارکنان اپنا رنگ جمایا اورہمارے دل جیت لیے ہم جلسہ میں شرکت کے لیے قافلہ بریگیڈئر(ر) اسلم گھمن اورعظیم نوری گھمن کو جوائن کرنے والے ہر ورکراورکارکن کودادتحسین دیتے ہیں۔
ان خیالات کااظہار انہوں نے لاہور جلسہ میں شرکت کے موقع پر پارٹی مفلر گلے میں ڈالے خطاب کرتے ہوئے کیا سیالکوٹ اورحلقہ کی مقامی پی ٹی آئی قیادتت اورورکرز سے ان کا کہنا تھا کہ جلسہ لاہور نے پی ٹی آئی میں نئی جان ڈال دی ہے یہ جلسہ نہیں انسانی سمندر تھا جس کا پیغام تھا کہ جعلی سرکارہمارامینڈیٹ واپس کرو ہمارے لیڈر کو رہا کرو ،عوام اورعدلیہ کو اپنا غلام بنانے کی سوچ ترک کرو ہم غلام قبول نہیں کریں گے پوری قوم عمران خان کے نظریے اورسپریم کورٹ کے ساتھ کھڑی ہے جلسہ میں ہزاروں کارکنوں نے عمران خان کو پیغام دیا کہ کپتان آپ ہمارے لیے ڈٹے ہیں توہم بھی آپ کے نظریے کے محافظ ہیں ہم حقیقی آزادی کے لیے کپتان کے سنگ رہیں گے۔