
اسلام آباد (ٹی این آئی)وکلا تنظیموں اور رہنماؤں نے جسٹس یحییٰ آفریدی کی بطور چیف جسٹس تقرری کا خیر مقدم کیا ہے۔سابق صدر سپریم کورٹ بار احسن بھون نےکہا ہےکہ جسٹس یحییٰ آفریدی کی نامزدگی پسند یا نا پسندیدگی کی بنیاد پرنہیں ہوئی، وہ غیرمتنازع جج ہیں۔وائس چیئرمین پنجاب بار اور ممبرایگزیکٹوکمیٹی نے کہا ہے کہ امید ہے جسٹس یحییٰ آفریدی بار اور بینچ کے تعلقات کو بہتری کی طرف لے جائیں گے۔
سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے کہا ہےکہ جسٹس یحییٰ آفریدی کی تقرری عدلیہ اور عوام کے لیے سودمند ہوگی۔
لاہورہائی کورٹ بار نےکہا ہے کہ نئے چیف جسٹس ملک اور نظام عدل کے لیے موزوں ثابت ہوں گے۔خیبر پختونخواہ بار نے کہا ہے کہ جسٹس یحییٰ آفریدی کی تقرری سے قانون کی پاسداری، آئین کی عملداری اور انصاف کے تقاضے پروان چڑھیں گے۔