اہم خبریںپاکستانجرم وسزا

سابق وزیر اعلٰی پرویز الہٰی کیخلاف غیر قانونی بھرتیوں کے کیس کی سماعت 18 فروری تک ملتوی

CEO.Arshad mahmood Ghumman

لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت کے جج سردار اقبال ڈوگر نے پی ٹی آئی رہنما چودھری پرویز الہٰی کیخلاف پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کے کیس کی سماعت کی۔

 

دوران سماعت شریک ملزمان محمد خان بھٹی، مختار، سمیع اللہ، زوہیب، عاطف، محمد امین سمیت دیگر عدالت پیش ہوئے جبکہ پرویز الہٰی کی جانب سے ان کے وکیل نے میڈیکل عدالت میں پیش کیا۔اینٹی کرپشن کورٹ کے جج نے ریمارکس دیئے کہ یہ میڈیکل ایسے ہی ہے، سرکاری ہسپتال کا میڈیکل پیش کریں، آئندہ اگر حاضری معافی ہوئی تو سرکاری ہسپتال کا میڈیکل پیش کریں۔

 

جج سردار اقبال ڈوگر نے مزید ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیس کو چلنے دیں، اتنے لوگ آتے ہیں اور متاثر ہو رہے ہیں۔بعدازاں لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت نے چودھری پرویز الہٰی کیخلاف پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کے کیس کی سماعت 18 فروری تک ملتوی کر دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button