اہم خبریںپاکستان

وفاقی وزیر ریلویز حنیف عباسی نے عید الفطر پر 4 خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان

Editor Arshad Mahmood Ghumman

اسلام آباد(ٹی این آئی)وفاقی وزیر ریلویز نے عید الفطر پر 4 خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا ہے۔

پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ریلوے کے وزیر نے کہاکہ 25رمضان سے عید کیلئے 4خصوصی ٹرینیں چلا رہے ہیں، عید پر کرایوں میں بھی کمی کریں گے، مسافروں کو سہولتیں فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہیں، ریلوے میں کارگو کے نظام کو مزید وسعت دیں گے، ایم ایل ون پرمختلف ممالک کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی دورمیں چین کی کمپنیوں پربدعنوانی کے الزامات لگائے گئے، پی ٹی آئی دور میں ہونیوالی غلطیوں کا خمیازہ عوام نے بھگتا۔
انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے سی پیک منصوبوں پر دوست ملک کے اعتمادکوبحال کیا۔

اس سے قبل  محمدحنیف عباسی نے وزارت ریلویز کا قلمدان سنبھالااور محکمے کے امور سے متعلق اجلاس کی صدارت کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button