
امریکا کو جنگ کے نتائج کی ذمہ داری تسلیم کرناہوگی: ایران
ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا کہ امریکا کو جنگ کے نتائج کی ذمہ داری تسلیم کرناہوگی، کسی کو نہیں معلوم مستقبل میں کیا ہوگا لیکن ایک بات طے ہے کہ اس جنگ کے نتائج کی ذمہ داری امریکا اور صہیونی حکومت پر عائد ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ امریکی صدرکےحالیہ بیانات اور مزیدحملوں کی دھمکیاں عالمی سطح پر غنڈہ گردی ہیں، اپنےدفاع کےحق کا استعمال کریں گے