پاکستان

دربار حضرت داتا گنج بخشؒ کے سالانہ غسل کی تقریب

Editor Arshad Mahmood Ghumman

لاہور(ٹی این آئی)حضرت علی بن عثمان الہجویری المعروف حضرت داتا گنج بخشؒ دربارکے 982 ویں سالانہ غسل کی تقریب آج 9 محرم الحرام 1447 ہجری دن ایک بجے ہوگی،روح پرور ماحول میں دربار شریف کو عرق گلاب اور آب زم زم سے غسل دیا  جا ئے گا۔

محکمہ اوقاف ومذہبی امور کی جانب سے  حضرت داتا گنج بخشؒ دربار  کےغسل کی تقریب کااہتمام کیاگیاہے،غسل کی تقریب میں شرکت کیلئے عقیدت مندوں کی جوق درجوق آمد کا سلسلہ جا ری ہے،داتادربار،علماءو مشائخ اور اہم شخصیات غسل کی تقریب میں شریک ہونگے،نمازظہر کی ادائیگی کے بعد غسل کی تقریب کاباقاعدہ آغاز ہوگا،تلاوت،نعت اور منقبت کے بعدتلاوت سورت یسین،شجرہ،ختم ہوگا،دربارپرغسل کاباقاعدہ آغاز سہ پہر تین بجے ہوگاجس کے بعداختتامی دعاہوگی۔

ڈپٹی وزیراعظم سینیٹرمحمداسحاق ڈارتقریب کے مہمان خصوصی ہونگے،وزیراوقاف و مذہبی امورپنجاب چوہدری شافع حسین خصوصی شرکت کریں گے،پارلیمانی سیکرٹری اوقاف و مذہبی امورپنجاب ملک عبدالوحیدتقریب کی سرپرستی کریں گے،چیئرمین امورمذہبیہ کمیٹی داتادربارنبیل جاوید،ناظم اوقاف پنجاب ڈاکٹرطاہررضابخاری شریک ہونگے،ناظم اوقاف داتادربار شیخ جمیل احمدسمیت دیگرشخصیات شریک ہونگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button