اہم خبریں

پنجاب کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں10فیصداضافہ کی سمری وزیراعلیٰ کوارسال

Editor Arshad Mahmood Ghumman

لاہور(ٹی این آئی)پنجاب کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں10فیصداضافہ کی سمری وزیراعلیٰ کوارسال، وزیراعلیٰ کی منظوری کےبعدمحکمہ خزانہ تنخواہوں کابجٹ جاری کرےگا۔

تفصیلات کےمطابق پنجاب کے ملازمین کی سنی گئی، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نےگزشتہ ماہ صوبائی کابینہ کے اجلاس میں  سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کی منظوری دے دی تھی جبکہ ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں 5 فیصد اضافہ کرنے کی منظوری دی۔

ترقیاتی بجٹ میں 47.2 فیصد اضافہ، 1,240 ارب روپے مختص کئے، غیر ملکی فنڈڈ منصوبوں کیلئے171.7 ارب روپے رکھے گئے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی سمری تیار کرکے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو بھیجی دی گئی ہے، منظوری کے بعد محکمہ خزانہ تنخواہوں کابجٹ جاری کرےگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button