پاکستان

آج امت مسلمہ میں کوئی صلاالدین ایوبی، محمد بن قاسم اور محمود احمد غزنوی، نظر نہیں آتا، سینیٹر سراج الحق

شیخوپورہ(ٹی این آئی)امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے دارلاصلاح پاکستان وخدام آستانہ عالیہ شرقپور شریف میں صدیق اکبر رضی اللہ اتحاد امت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بابری مسجد شہید کرنے والے بد بختوں کو بھارتی عدالت نے بری کر دیا ہے
آج امت مسلمہ میں کوئی صلاالدین ایوبی، محمد بن قاسم اور محمود احمد غزنوی، نظر نہیں آتا انہوں نے کہا کہ شعائر اسلام اور انبیا و صحابہ کرام کے ناموس رسالت کے لیے عالم اسلام کو متحد ہونا ہو گا مسلم حکمران اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل میں اس مسئلے کو اٹھائیں، کسی بھی مذہب کی مقدس بستیوں اور عبادت گاہوں کی توہین اقوام متحدہ کے چارٹر کے خلاف ہے آخر میں میاں جلیل احمد شرقپوری نے بھی خطاب کیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button