اہم خبریں

مسلمانی کے سرٹیفکیٹ نواز شریف نے ہی بانٹنے ہیں،شہباز گل

اسلام آباد(ٹی این آئی)وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ غداری، مسلمانی کے سرٹیفکیٹ نواز شریف نے ہی بانٹنے شروع کیے تھے، بینظیر کو سٹیٹ رسک کہا گیا یہ ہے وہ نواز شریف ذہنیت جس نے پاکستان کو اخلاقی طور پر تباہ کیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں شہباز گل نے کہا کہ پی ٹی آئی پر بھارتی اور یہودیوں سے فنڈ لینے کا فارن فنڈنگ کیس، یہ کیا تھا ؟ دوسروں پر غداری کے الزامات اور دوسری طرف بغیر ویزا جندال سے خفیہ ملاقاتیں، کشمیری لیڈرشپ کے بجائے جندال کے گھر جانا، نیپال میں مودی سے خفیہ ملاقات، تو پھر آپ کیا ہیں، یہ سب کون کرتا رہا، یہ بھیانک چہرا کس کا ہے ؟

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button