انٹرنیشنلاہم خبریںکھیل

نئے سال کے آغاز پر پاکستانی کرکٹ ٹیم قوم کو کامیابی کا پہلا تحفہ دینے کے لئے پر عزم ۔

لاہور (ٹی این آئی)پاکستانی ٹیم سال نو کے موقع پر قوم کو کامیابی کا پہلا تحفہ دینے کے لیے پرعزم ہے۔
قومی کھلاڑیوں نے تین جنوری کو نیوزی لینڈ کے خلاف شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ کے لیے کرائسٹ چرچ میں ڈٹ کر پریکٹس کی۔
ہیگلے اوول میں رنگ جمانے کے لیے قومی کھلاڑیوں نے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ بہتر کرنے کی کوشش کی۔
دائیں انگوٹھے میں فریکچر کی وجہ سے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے میچ کھیلنے کے امکانات ففٹی ففٹی ہیں۔

دوسری جانب کیوی ٹیم میں تبدیلی کی گئی ہے، انجری کا شکار فاسٹ بولر نیل ویگنر کی جگہ میٹ ہنری کو اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 101 رنز سے شکست دیکر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button