ضمنی الیکشن این اے 75 سیالکوٹ پاکستان تحریک انصاف جیت کر عمران خان کو سر پرائز دیں گے۔بریگیڈیر (ر) اسلم گھمن
سیالکوٹ (ٹی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے نامزد کردہ امیدوار علی اسجد ملہی امیدوار حلقہ این اے 75سیالکوٹ کی جیت ان کا مقدر بن چکی ہے،ان خیالات کا اظہار بریگیڈئیر (ر) محمد اسلم گھمن وائس چیرمین اینٹی کرپشن پنجاب نے بین الاقوامی خبررساں ادارے ٹی این آئی، دی نیوز انٹر نیشنل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے ملک کو دیوالیہ کرنے والوں کے خلاف احتساب کے عمل پر سمجھوتہ نہ کرکے 22 کروڑ عوام کے دل جیت لئے ہیں انہوں نے کہا کہ ملک عمران خان کی قیادت میں درست سمت کی طرف جا رہا ہے جس کے ایثار رونما ہو تے دکھائی دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں جیت پاکستان تحریک انصاف کی ہو گی اسلم گھمن نے مزید کہا کے ضلع سیالکوٹ میں میں ضمنی الیکشن کے انتخابات ہمارے لئے ایک چیلنج ہے جسے ہم جیت کر وزیراعظم پاکستان عمران خان کے سامنے سر خرو ہونگےاور مخالفین کی ضمانتیں ضبط کروا کر دم لیں گےپاکستان عوام کو چاہیے کہ وہ پی ٹی آئی کے امیدواروں کو کامیاب کروا ئیں تا کہ ایوان میں ان کی اکثریت پوری ہو سکے اور وہ بلا خوف 22 کروڑ عوام کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کر سکیں اور اپوزیشن کی بلیک میلنگ کا کھل کر مقابلہ کر سکیں۔انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ کی سیٹ جیت کر وزیراعظم پاکستان عمران خان کو سر پرائز دیں گے ۔