انٹرنیشنل

طالبان اور افغان حکومت کے درمیان مذاکرات ہفتے سے قطر میں شروع ہونے کا امکان

اسلام آباد (ٹی این آئی)طالبان اور افغان حکومت کے درمیان مذاکرات ہفتے سے قطر میں شروع ہونے کا امکان ۔ طالبان کے مطالبے پر جمعرات کو وہ چھ قیدی بھی رہا کر دیئے گئے ہیں جن کی رہائی پر فرانس اور آسٹریلیا نے اعتراض کیا تھا ۔ طالبان ذرائع نے قیدیوں کی رہائی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں ایک خصوصی طیارے میں جمعرات کو قطر منتقل کیا گیا جہاں وہ کچھ عرصے کیلئے زیر حراست رہیں گے ۔ طالبان اور امریکہ کے معاہدے کے مطابق بین الافغانی مذاکرات 10 مارچ کو شروع ہونے تھے لیکن افغان حکومت کی طالبان کے پانچ ہزار قیدیوں کی رہائی کے انکار کی وجہ سے مذاکرات شروع نہ ہو سکے تھے ۔ اب افغان حکومت نے طالبان کے پانچ ہزار قیدیوں کی رہائی کا عمل مکمل کر لیا ہے اور ذرائع کے مطابق بین الافغانی مذاکرات ہفتے کو قطر میں شروع ہو جائینگے ۔ امریکہ نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد پہلے سے قطر میں موجود ہیں اور انہوں نے بھی بین الافغانی مذاکرات کے انعقاد کیلئے کئی دنوں سے اپنی کوششیں جاری رکھی تھیں ۔ بین الافغانی مذاکرات میں افغانستان کے سیاسی مستقبل کے نظام کا فیصلہ کیا جائیگا ۔ طالبان کے 21 رکنی وفد کی قیادت شیخ عبد الحکیم حقانی کرینگے جبکہ افغان حکومت کے وفد کی قیادت سابق انٹیلی جنس سربراہ معصوم ستانکزئی کرینگے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button