شوبز

سول کورٹ نے اداکارہ میرا کو رہائش گاہ کے خلاف دعوے میں جواب داخل کرانے کا آخری موقع دے دیا۔۔

لاہور (ٹی این آئی نیوز)لاہور کی سول عدالت نے اداکارہ میرا کی رہائش گاہ کے خلاف دعوے  پر سماعت کرتے ہوئے انہیں جواب داخل کرانے کا آخری موقع دے دیا۔

سول جج مصباح حسین نے خاتون تسلیم کوثر کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کا مؤقف ہے کہ ڈیفنس میں ان کے گھرکے تمام پیسے عتیق الرحمان نے ادا کیے لیکن اداکارہ میرا نےدھوکا دہی سےگھر کےکاغذات اپنے نام کرا لیے۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت یہ کاغذات کالعدم قرار دے۔

دوران سماعت اداکارہ میرا کے وکیل نے جواب جمع کرانے کی مہلت مانگی جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ دعوے پر تاحال جواب جمع نہ کرانا غیر سنجیدگی کو ظاہر کرتا ہے۔

عدالت نے اداکارہ میرا کو جواب دینے کا آخری موقع دیتے ہوئے سماعت 17 فروری تک ملتوی کردی۔

خیال رہے کہ عدالت نے اداکارہ میرا کے ایک کنال کےگھر کی فروحت سے متعلق حکم امتناع بھی جاری کررکھا ہے۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button