
محمد یوسف نے خود بھی پاور ہٹنگ کر کے اسکواڈ میں شامل بیٹسمینوں کو ٹپس دیں.
راولپنڈی (ٹی این آئی نیوز)سابق کپتان اور نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے کھلاڑیوں کی پاور ہٹنگ کو بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔
پاکستان ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے کھلاڑیوں کی ٹریننگ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جاری ہے، ٹریننگ نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کے کوچز کی نگرانی میں ہو رہی ہے اور ان میں سابق کپتان اور نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف بھی شامل ہیں جو نوجوان بیٹسمینوں پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔
محمد یوسف بیٹسمینوں کی بیٹنگ کی خود ویڈیو بناتے ہیں اور بیٹسمینوں کو بعد میں دکھاتے ہیں، نوجوان حیدر علی کی بیٹنگ پر ان کا خاص فوکس ہے۔
قومی ٹیم کے سابق بلے باز بیٹسمینوں کی پاور ہٹنگ کو بھی غیر معمولی بنانا چاہتے ہیں اور اس کے لیے انہوں نے خصوصی طور پر سلیب کا انتظام کرایا اور پھر دیگر کوچز کے ہمراہ بیٹسمینوں کو پاور ہٹنگ کی پریکٹس کرائی۔
محمد یوسف نے خود بھی پاور ہٹنگ کر کے اسکواڈ میں شامل بیٹسمینوں کو ٹپس دیں۔