
سرکاری میشینری تو دور کی بات ہے وزیراعظم بھی آجائیں تو پھر بھی جیت ن لگ کی ہی ہو گی۔ارشد وڑائچ
وقاص ارشد گھمن بیورو چیف سیالکوٹ
سیالکوٹ (ٹی این آئی نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے محمد ارشد وڑائچ ایم پی اے نے دعوی کیا ہے کہ حلقہ این اے75 ڈسکہ میں جس طرح پی ٹی آئی سرکار ی میشینری کا استعمال کرر ہی ہے اس کے باوجود بھی 19 فروری کو منہ پل گریں گے اور مسلم لیگ ن کی امیدوار رکن قومی اسمبلی نوشین ضاہرے شاہ بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گی۔ارشد وڑائچ ایم پی اے نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان بھی خود کمپین کے لئے آ جائیں تو پھر بھی ان کو شکست کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔انہوں نے کہا کہ اڑھائی سال میں ملک کی معیشت کی تباہی کا سبب بننے والے کس منہ سے عوام کا سامنا کررہے ہیں عوام ان کی طرف سے مہنگائی اور بےروزگاری کا تحفہ ملنے سے پہلے ہی پریشان ہیں عوام میاں نواز شریف کے دور حکومت سے خوش حال تھے مگر آج موجودہ حکومت کی نالائقی کی وجہ سے بہت پریشان ہیں جس کی وجہ سے حلقہ این اے 75کے لوگ کبھی بی ان کے بہکاوے میں نہیں آئیں گے ۔