
ضمنی الیکشن این اے 75 ڈسکہ، 19 فروری کو سرکاری میشینری کو ہتھیار بنا لر استعمال کرنے والے کو ما یوسی کے سوا کچھ نہیں ملے گا ۔رانا ستار ایم پی اے
وقاص ارشد گھمن بیورو چیف سیالکوٹ
سیالکوٹ (ٹی این آئی نیوز) تبدیلی سرکار پنجاب بھر کی جتنی سرکاری میشینری کا بھی استعمال کر لیں مگر شکست ان کا مقدر بن چکی ہے این اے ڈسکہ میں ہونےضمنی انتخاب میں کامیابی ن لیگ کے مقدر میں لکھی جا چکی ہے ۔ان خیالات کا اظہار معروف سیاستدان فخر سیالکوٹ رانا شمیم احمد خاں ایم این اے چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے گلگت بلتستان کشمیر کے بیٹے رانا عبدالستار ایم پی اے نے ٹی این آئی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔رانا عبدالستار ایم پی اے نے کہا کہ مجھے اس بات کا فخر ہے کہ مجھے رانا شمیم احمد خاں جیسے باپ لے ہاں جنم ملا انہوں نے کہا کے ہمارے والد کی سیاست سے ہمیں پتہ چلا ہے کہ اگر حلقہ کے عوام کے دکھ درد مسائل سے بخوبی واقف ہوں اور انتقامی سیاست کا طرز عمل ٹھیک رہے تو الیکشن گھر میں بیٹھ کر جیتا جا سکتا ہے خالی با تیں کر نے سے کچھ نہیں ہو تا پہلے اپنی سوچ کو بدلیں اور عوامی نمائندے کی حثیت سے کام کر یں یکطرفہ ٹریفک چلانے سے اکثر حادثے پیش آتے ہیں ہمارا جنم سیاسی گھرانے سے ہے اور ہم نے سیاست کا آغاز اپنے بڑوں سے سیکھا ہے جس کی بدولت اللہ نے ہر آزمائش سے سر خرو کیا ہے۔اور انشاءاللہ 19 فروری کا سورج مسلم لیگ ن کی امیدوار سیدہ نوشین ضاہرے شاہ ہی کی کامیابی کے ساتھ طلوع ہوگا۔ موجودہ حکومت اور نواز شریف کے دور حکومت سے 22 کروڑ عوام بخوبی واقف ہیں موجودہ حکومت کی ناقص حکمت عملی کے باعث آج ملکی معیشت تباہی کے کنارے پر کھڑی ہے اور آج عوام مہنگائی اور بے روزگاری کی چکی میں پس رہی ہے۔حلقہ این اے 75 ڈسکہ کے عوام کی جس طرح خدمت مرحوم سید افتخار الحسن المعروف ضاہرے شاہ نے کی ہے عوام آج ان کی بیٹی کو کامیاب کروا کر ان سے محبت اور ان کی حقیقی سیاست کی ضمانت دیں گے۔