اہم خبریںکھیل

لاہور پی ایل ایس 6: لاہور کی عوام کے سامنے فائنل جیتنا ہدف ہے۔آل راونڈر آغا سلمان

C.E.O:Arshad Mahmood Ghumman

لاہور (ٹی این آئی نیوز) پی ایس ایل 6آل راونڈر  کے لیے لاہور قلندرز کا حصہ بننے والے آل راؤنڈر آغا سلمان کا کہنا ہے کہ لاہور میں لاہور کی عوام کے سامنے فائنل جیتنے کا ہدف ہے۔
‏پاکستان سپر لیگ شروع ہونے میں اب صرف دو روز باقی رہ گئے ہیں اور تمام ٹیمیں اپنی تیاریوں کو حتمی شکل دے رہی ہیں۔

‏آغا سلمان کا پاکستان کا ڈومیسٹک کرکٹ سیزن 2020۔21 شاندار رہا ہے اور اب وہ ایک بار پھر لاہور قلندرز کا حصہ بن چکے ہیں۔

‏آل راؤنڈر کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے لیے بڑی محنت کر رہے ہیں، پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کا ایک بار پھر حصہ بننے پر خوش ہوں۔

ان کا کہنا تھا ہیڈ کوچ عاقب جاوید کے پلان کے مطابق میں نے 6، 6 گھنٹے ٹریننگ کی ہے، امید ہے کہ موقع دیا گیا تو میں ٹیم کو جتوانے میں اہم کردار ادا کروں گا۔

‏آل راؤنڈر نے کہا کہ پی ایس ایل 5 میں لاہور قلندرز نے فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا، اس مرتبہ فائنل جیتنے کی کوشش کریں گے، لاہور میں لاہور کی عوام کے سامنے فائنل جیتنا ہدف ہے۔

‏آغا سلمان نے کہا کہ کیرئیر میں مشکلات پیش آتی ہیں لیکن محنت نہیں چھوڑنی چاہیے، میں نے بھی محنت جاری رکھی، گھنٹوں ٹریننگ کی اور ڈومیسٹک سیزن میں کارکردگی اچھی رہی، اب پی ایس ایل میں اچھا کرنے کا ٹارگٹ ہے۔

‏انہوں نے کہا کہ 2018 میں پی ایس ایل کے لیے لاہور قلندرز کا حصہ بننا میرے کیرئیر کا ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوا، کوچز نے میرے ساتھ کام کیا، میرے کھیل کو بہتر کیا اور مجھے نام دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button