صحت و تعلیم

اب عام شہریوں کو بھی کورونا ویکسین لگانے کا سلسلہ شروع کر دیا جائے گا۔ڈاکٹر یاسمین

C.E.O:Arshad Mahmood Ghumman

لاہور: وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین نے کہا ہےکہ اب عام شہریوں کو بھی کورونا ویکسین لگانے کا سلسلہ شروع کر دیا جائے گا۔ 

گزشتہ روز  پنجاب اسمبلی کا اجلاس حسب روایت ایک گھنٹہ 45 منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا، وقفہ سوالات کے دوران مسلم لیگ (ن) کی رکن اسمبلی سمیرا کومل کورونا فنڈز استعمال نہ کرنے پر برہم ہو گئیں اور کہا کہ فنڈز ڈاکٹر یاسمین راشد کھا گئی ہیں۔

سمیرا کومل کے الزام کا جواب دیتے ہوئے صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد نے کہا کہ اپوزیشن کی شورمچانے کی پرانی عادت ہے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے بتایا کہ ایک کروڑ 70 لاکھ کورونا ویکسین منگوائی گئی ہے اور اب عام شہریوں کو بھی ویکسین لگانے کا سلسلہ شروع کر دیا جائے گا۔

علاوہ ازیں اسپیکر پنجاب اسمبلی کی ہدایت کے باوجود پنجاب ایمرجنسی سروس ترمیمی بل ایوان میں نہ لایا جا سکا اور اجلاس کا ایجنڈا مکمل ہونے پر ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری نے اجلاس ملتوی کردیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button