اہم خبریںصحت و تعلیم

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے 60 سال سے زائد عمر کے طبی عملے کو کورونا ویکسین لگانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا.

C.E.O:Arshad Mahmood

اسلام آباد: ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے 60 سال سے زائد عمر کے طبی عملے کو کورونا ویکسین لگانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

ڈریپ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیے جانے کے بعد 60 سال سے زائد عمر ڈاکٹروں اور دیگر طبی عملے کو آج سے چینی ویکسین لگائی جائے۔

حکام کا کہنا ہےکہ طبی عملے کے علاوہ 60 سال سے زائد عمر کے افراد کی ویکسی نیشن چند روز میں شروع ہوگی جب کہ برطانوی ویکسین پاکستان آنے تک بوڑھے افراد کو چینی ویکسین سائنو فارم لگائی جائے گی۔

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان نے گزشتہ روز چینی اور روسی ویکسینز کو 60 سال سے زائد العمر افراد کے لیے موزوں قرار دیا تھا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button